اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہری ترمیمی بل سمیت چھ بلوں کو کابینہ کی منظوری - وزیر اطلاعات پرکاش جاویڈکر

مرکز نے شہری ترمیمی بل 2019 سمیت چھ اہم بلوں کو آج منظوری دے دی۔ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

شہری ترمیمی بل سمیت چھ بلوں کو کابینہ کی منظوری
شہری ترمیمی بل سمیت چھ بلوں کو کابینہ کی منظوری

By

Published : Dec 4, 2019, 11:56 PM IST

وزیر اطلاعات پرکاش جاویڈکر نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میٹنگ میں شہری ترمیمی بل اور درج ذیل ذات وقبائل کے ریزرویشن کو دس سال بڑھانے سے متعلق بل کو منظوری دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سنسکرت کے تین ڈیمڈ یونیورسٹیوں کو ملا کر ایک مرکزی یونیورسٹی قائم کرنے سے متعلق بل، نجی ڈاٹا کی سلامتی یقینی بنانے والے بل، سینئر شہریوں کی دیکھ بھال، صحت وغیرہ کی فکر کرنے والے بل اورمزدوروں کی بہتری سے متعلق بل اور جموں وکشمیر ریزرویشن بل کو واپس لینے کوبھی منظوری دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ نجی ڈاٹا کی سلامتی کا بل ہندوستان کی سلامتی کو دھیان میں رکھتے ہوئے لایا گیا ہے۔

یہ سوال کئے جانے پر کہ شہری بل میں کیا نئے التزامات اور ترمیم شامل کئے گئے ہیں، مسٹر جاویڈکر نے کہاکہ بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کےبعد ہی اس کے بارے میں کچھ بتایا جاسکتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس بل میں سبھی شہریوں کے مفادات کا خیال رکھا گیا ہے ایسے التزامات کئے گئے ہیں جن کا سبھی لوگ خیر مقدم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details