اب مقامی افراد بھی جامعہ کے طلبا کے ساتھ آئے ہیں اور شہریت ترمیمی ایکٹ کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ جس کے خلاف طلبا سمیت مقامی لوگوں نے کینڈل مارچ نکالا۔
گذشتہ روز جن ادھیکار پارٹی کے سربراہ پپو یادو اور اداکارہ سورا بھاسکر بھی جامعہ پہنچے، جہاں انہوں نے احتجاج کر رہے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آزادی کے نعرے لگائے۔ سبھی نے یک زبان ہو کر 'ہمیں چاہیے آزادی، ہم لے کے رہیں گے آزادی' کے نعرے فضا میں بلند کیے'۔
وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے سورا بھاسکر نے کہا کہ 'اگر حکومت اس ایکٹ کو واپس نہیں لیتی ہے تو پھر یہ مظاہرہ جاری رہے گا۔'
کانگریس کے سینیئر رہنما راشد علوی بھی جامعہ ملیہ پہنچے تھے، انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر پرینکا گاندھی کو بھی یہاں آنا پڑے گا تو وہ بھی آئیں گی۔'