اردو

urdu

ETV Bharat / city

قرول باغ میٹرو ٹریک پر ایک مسافر کے کودنے سے بلو لائن متاثر

دہلی میٹرو کے قرول باغ اسٹیشن پر آج صبح ایک شخص کے ٹریک پر کود جانے سے دوارکا سیکٹر 21 اور راجیو چوک کے درمیان چلنے والی بلو لائن سروس تقریباً آدھے گھنٹے تک متاثر رہی جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

Blue line affected by a passenger's jump on the Karol Bagh metro track
قرول باغ میٹرو ٹریک پر ایک مسافر کے کودنے سے بلو لائن متاثر

By

Published : Jan 20, 2020, 3:08 PM IST

گزشتہ ایک ہفتے میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ٹویٹ کر کے یہ معلومات دیتے ہوئے کہا 'قرول باغ میٹرو اسٹیشن پر ایک مسافر کے ٹریک پر کود جانے کے بعد ریلوے خدمات متاثر ہوئی ہے'۔

قرول باغ میٹرو ٹریک پر ایک مسافر کے کودنے سے بلو لائن متاثر


ڈی ایم آر سی نے کچھ دیر بعد ایک مزید ٹویٹ میں کہا کہ خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔ تاہم مسافروں نے اس کے بعد بھی میٹرو کے کافی وقفے وقفے پر چلنے کا الزام عائد کیا اور میٹرو سروس میں تاخیر ہونے پر سخت ناراضگی بھی ظاہر کی ہے'۔

واضح ر ہے کہ میٹرو ٹریک پر مسافروں کے کودنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو دوارکا موڑ میٹرو اسٹیشن پر ایک مسافر ٹریک پر کود گیا تھا جس کے وجہ بلو لائن کی خدمات تقریبا ایک گھنٹے تک متاثر رہی تھی۔ اس طرح کے بڑھتے واقعات کو مدنظر رکھتےہوئے مسافروں نے ڈی ایم آر سی سے تمام میٹرو اسٹیشن پر خود کار ( آٹومیٹک ) دروازے لگانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details