یہ خون عطیہ کیمپ نوح میں واقع پارٹی کے ضلع دفتر اور پونہانہ کے پنجابی دھرم شالہ میں لگایا گیا۔ یہاں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر اپنا خون عطیہ کیا۔ اسی پروگرام کے تحت ماسک سینیٹائزر اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔
ضلع میں پارٹی کے ذریعے چلائے جارہے مختلف پروگراموں کے تحت جانکاری دیتے ہوئے ضلع انچارج سمے سنگھ بھاٹی نے بتایا کہ 'مودی حکومت کے سات سال پورے ہونے پر ضلع نوح کے ساتھ ساتھ پوری ریاست ہریانہ میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف پروگرام چلائے جا رہے ہیں۔