اردو

urdu

ETV Bharat / city

Blast in Rohini Court: دہلی کے روہنی کورٹ میں دھماکہ - Gang War in Rohini Court

دہلی کے روہنی کورٹ میں دھماکہ Blast in Rohini Court ہوا ہے۔ جس میں دو لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ اس کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

Blast in Rohini Court
Blast in Rohini Court

By

Published : Dec 9, 2021, 1:34 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے روہنی کورٹ میں دھماکہ Blast in Rohini Court ہوا ہے۔ عدالت کے کمرہ نمبر 102 میں دھماکہ ہوا ہے۔ واقعہ میں دو شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکہ کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

ویڈیو دیکھیے

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید دھماکہ لیپ ٹاپ کی وجہ سے ہوا ہے۔ تحقیقات کے لیے کیبن کے اردگرد سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق انہیں صبح 10 بج کر 40 منٹ پر دھماکے کی کال موصول ہوئی جس کے بعد 7 گاڑیاں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

دہلی کے روہنی کورٹ میں فائرنگ، تین ہلاک

معلوم ہوکہ ماہ قبل حملہ آوروں نے روہنی کورٹ میں گینگ وار Gang War in Rohini Court میں ایک گینگسٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کو موقع پر ہی ڈھیر کر دیا تھا جس کے بعد عدالت میں سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

ایسے میں ایک بار پھر عدالت کے احاطے میں اس طرح کا دھماکہ پولیس کے حفاظتی نظام پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔ فی الحال روہنی کورٹ میں تمام سرگرمیاں معمول پر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details