اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی کی 'منواسمرتی سوچ' نے صدر کو ایودھیا آنے سے روکا: سنجےسنگھ

ایودھیا میں بھومی پوجن پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر و دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور ملک کے لوگوں کو مبارک باد دی تھی، اسی عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے 'بھومی پوجن' کے پروگرام پر سوال کھڑے کیے ہیں۔

sanjay singh
سنجےسنگھ

By

Published : Aug 8, 2020, 5:46 PM IST

پروگرام میں صدر رام ناتھ کووند کو نہ بلائے جانے پر زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی منواسمرتی سوچ نے انہیں اس پروگرام میں شرکت سے روکا ہے۔
رکن پارلیمنٹ مسٹر سنجے سنگھ نے اپنے سلطانپور کے گبھڈیا میں واقع رہائش گاہ پر آج نامہ نگاروں سے بات چیت کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رام مندر مسئلہ پر آئین کے تحت عدالت عظمی کا جوبھی فیصلہ ہے، اسے سبھی کو ماننا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا شری رام جنم بھومی مندر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے وہ صرف مندر کے نام پر سیاست کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details