اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی حکومت بنتے ہی 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' پر فرد جرم عائد ہوگا: تیواری - 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' پر فرد جرم عائد

دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر منوج تیواری نے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت بننے کے ایک ماہ کے اندر ہی 'ٹکڑ ے ٹکڑے گینگ' پر چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

BJP will be charged with 'fragmented gang' as soon as BJP becomes government: Tiwari
بی جے پی حکومت بنتے ہی 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' پر فرد جرم عائد ہوگا: تیواری

By

Published : Jan 29, 2020, 5:41 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:19 AM IST

تیواری نے ایک نیوز چینل کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں کہا کہ اروند کیجریوال حکومت ملک سے بغاوت کے ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فائلوں کو برسوں سے دباکر بیٹھی ہوئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی حکومت بنتے ہی پہلا بڑا فیصلہ ان لوگوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت دینے کا کیا جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ جنتا دل یونائٹیڈ اور لوک جن شکتی پارٹی کے ساتھ سیٹوں کا تال میل ہوجانے سے اتحاد 45 سے 48 سیٹیں جیتے گا۔

انہوں نے عام آدمی پارٹی حکومت پر کوئی وعدہ پورا نہیں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی صورت حال سدھارنے کے عام آدمی پارٹی حکومت کے دعوے کی پول کھل گئی ہے۔

انہوں نے کچھ ایسے بل دکھاتے ہوئے کہا کہ ان میں دو سو یونٹ سے کم بجلی کھپت کرنے والے صارفین سے بھی چارج لیا جارہا ہے۔ اس سے مفت بجلی فراہم کرنے کی حکومت کے جھوٹے دعووں کی اصل حقیقت سامنے آرہی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details