اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا مریضوں اور لاشوں کے تعلق سے دہلی حکومت کا رویہ غیر انسانی - کورونا متأثرہ لاشوں کی حالت زار

دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں اور لاشوں کی حالت زار پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے چیف سکریٹری سے وضاحت طلب کی ہے اور اس معاملے کی اگلی سماعت 17 جون کو طئے کی گئی ہے۔

BJP's election symbol
بی جے پی کا انتخابی نشان

By

Published : Jun 12, 2020, 4:55 PM IST

دارالحکومت دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا متأثرہ لاشوں کی حالت زار پر سماعت کرتے ہوئے جمعہ کے روز سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔

سپریم کورٹ کے بیان کے بعد ریاستی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے کہا کہ کورونا مریضوں اور لاشوں کے تعلق سے دہلی حکومت کا رویہ شروع سے ہی غیر انسانی رہا ہے۔

ریاستی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور

بی جے پی ترجمان نے کہا کہ جو شخص بھی کورونا سے ہلاک ہوتا ہے ان کے اہل خانہ پر کیا گزرتی ہے کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ہے اور اہل خانہ کو میت کے احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے کا موقع تک نہیں ملتا ہے۔

سرکاری اسپتالوں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے متعدد خاندان کو کافی تکلیف ہوا ہے اسی وجہ سے سپریم کورٹ نے آج دہلی حکومت کی سرزنش کی ہے۔

ریاستی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے کہا کہ بی جے پی کورونا مریضوں کے ساتھ مناسب رویہ اور لاشوں کے احترام کے ساتھ آخری رسومات کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

دہلی حکومت کو کورونا سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے کام نہیں ہو رہا ہے، روزآنہ متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب دہلی حکومت کو سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد شرم محسوس کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج اور جاں بحق افراد کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہلی حکومت کی سرزنش کی ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ دہلی حکومت نے وزارت داخلہ کے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کیا ہے اور اسپتالوں میں لاشوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جارہی ہے۔ مریضوں کے اہل خانہ کو بھی موت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ کنبہ بعض معاملات میں جنازے میں شریک نہیں ہوسکا۔ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کے چیف سکریٹری سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی اگلی سماعت 17 جون کو طئے کی ہے۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details