اردو

urdu

By

Published : Jan 21, 2020, 10:25 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:15 PM IST

ETV Bharat / city

کرشنا نگر اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

کرشنا نگر اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر انل گوئل پرچہ نامزدگی داخل کرنے منگل کو گیتا کالونی ایس ڈی ایم آفس پہنچے۔ ان کے حامیوں نے زبردست انداز میں نعرے بازی کی۔

کرشنا نگر اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کی
کرشنا نگر اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کی

نامزدگی جلسے میں پھولوں کا ہار پہن کر حمایتیوں نے ڈاکٹر گوئل کی حمایت کا اعلان اور خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ریلی میں مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور، کارپوریشن کونسلر دیپک ملہوترا، کارپوریشن کونسلر نیما بھگت سمیت ضلع کے تمام عہدیدار اور کارکنان بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر انل گوئل نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس بار عوام دہلی میں ایک بار پھر تبدیلی کے خواہاں ہیں اور دہلی کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ کو دور کریں گے۔ انہوں نے کرشنا نگر سے امیدوار بنانے پر بی جے پی کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔حالانکہ انہیں اس بات کا اندازہ بھی ہے کہ ان کی راہ بہت مشکل ہے۔ پھر بھی نتیجے سے پہلے تک کون شکست تسلیم کرتا ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 10:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details