متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دارالحکومت دہلی میں ہو رہے احتجاجی مظاہرہ میں آج بھیم آرمی چیف چندر شیکھر راون نے قیادت کرتے ہوئے شاہجہانی جامع مسجد پر حکمراں جماعت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرے کے پہلے ہی دہلی پولیس نے منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم اس کے باوجودچندر شیکھر جامعہ مسجد پہنچے اور ریلی کرنے کے لیے آگے بڑھے تبھی دہلی پولیس کے ڈی سی پی ایم ایس رندھاوا نے انہیں گرفتارکر لیا۔
لیکن کچھ گھنٹوں کے بعد ہی بھیم آرمی کے شیف چندر شیکھر راون دوبارہ جامعہ مسجد پہنچ گئے۔