پورا ملک اس بات پر تشویش میں ہے کہ ہمارے ڈاکٹر اور طبی عملہ اس متعدی بیماری سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں، اسی وجہ سے ان قیمتی ہیروں کی حفاظت کے لیے پورا ملک کچھ نہ کچھ کرنا چاہتا ہے۔اسی خیر سگالی جذبہ کے تحت بینک آف انڈیا، غازی آباد زون نے سنجے نگر ، غازی آباد کے ڈسٹرکٹ جوائنٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کو مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔
بینک آف انڈیا کی طبی عملہ کی مدد کے لیے پیش رفت - غازی آباد کے ضلعی جوائنٹ ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نریش وج
ڈاکٹر اور طبی عملہ جو کورونا جیسے عالمی وبا سے مریضوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش میں سرگرداں ہیں ، وہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پورے ملک میں مستقل طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (کارپوریٹ سوشل ریسپانبیلٹی) کے تحت، بینک آف انڈیا ، غازی آباد زون نے آج اس ہسپتال کی مدد کے لیے حفاظتی سامان تقسیم کیا۔ اس ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی پریشانیوں کو کم کرنے اور ان کی سکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے ، بینک کی جانب سے غازی آباد زون کے زونل منیجر مسٹر ویویکانند دوبے نے 100 پی پی ای کٹ، 100 ماسک اور سینیٹیائزر وغیرہ فراہم کیے۔
سنجے نگر، غازی آباد کے ضلعی جوائنٹ ہسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نریش وج نے بینک کی تعریف کی اور اس عمدہ کام پر اظہار تشکر کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ بینک آف انڈیا، ملک کے سرکردہ سرکاری بینکوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے، بحران کی اس گھڑی میں ضرورت مند لوگوں کی بہت اچھی طرح مدد کر رہا ہے۔ سی ایس آر کے تحت بینک ملک بھر کے غریب اور نادار افراد میں کھانے کی اشیاء ، کھانے کے پیکٹ ، ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان تقسیم کررہے ہیں۔
TAGGED:
بینک آف انڈیا، غازی آباد زون