نئی دہلی: دہلی حکومت نے آلودگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں تعمیرات اور مسماری سے متعلق سرگرمیاں اگلے حکم تک روک دی ہے۔ اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ماحولیات گوپال رائے Environment Minister Gopal Rai نے کہا کہ دہلی حکومت تعمیراتی کام میں لگے مزدوروں کو پانچ ہزار روپے دے گی۔
گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کی ریڈ لائن آن کار آف مہم Redline online car off campaign کے اگلے مرحلے کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اس مہم کا 15 دنوں کا دوسرا مرحلہ 3 دسمبر کو ختم ہو رہا تھا، اس مہم کو 18 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے دہلی کی گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی Pollution in Dehli سے کچھ راحت ملے گی۔