اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: بالاجی سریواستو ہوں گے دہلی کے نئے پولیس کمشنر - दिल्ली पुलिस कमिश्नर एसएन श्रीवास्तव रिटायरमेंट

بالاجی سریواستو دہلی پولیس کے نئے کمشنر ہوں گے۔ فی الحال انھیں پولیس کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

balaji srivastav will hold the additional charge of police commissioner delhi
بالاجی سریواستو ہوں گے دہلی کے نئے پولیس کمیشنر

By

Published : Jun 30, 2021, 7:56 AM IST

بالاجی سریواستو دہلی پولیس کے نئے کمشنر ہوں گے۔ دہلی پولیس کمشنر ایس این سریواستو 30 جون کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دہلی پولیس کے نئے چیف بالاجی سریواستو ہوں گے۔ فی الحال انھیں پولیس کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

بالاجی سریواستو ہوں گے دہلی کے نئے پولیس کمیشنر

معلومات کے مطابق ایس این سریواستو 1985 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ سنہ 2020 میں جب دارالحکومت میں فسادات ہوئے تو انہیں خصوصی کمشنر لاء اینڈ آرڈر کے عہدے پر لایا گیا۔ 28 فروری 2020 کو جب اس وقت کے پولیس کمشنر امولیا پٹنائک ریٹائر ہوئے تو ایس این سریواستو کو پولیس کمشنر کا اضافی چارج سونپا گیا تھا۔ مئی 2021 میں انہیں دہلی پولیس کا کمشنر مقرر کرنے کے لئے ایک خط وزارت داخلہ کی طرف سے دیا گیا تھا۔ آئندہ 30 جون کو انہیں ریٹائر ہونا ہے۔ اس سے محض ایک روز قبل ہی مرکزی حکومت نے ان کے لئے سبکدوشی کا حکم جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوڈ پروسیسنگ سے منسلک 8 ہزار کاٹیج انٹرپرائز کو 25 کروڑ کی مدد

بالاجی سریواستو 1988 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔ وہ دہلی پولیس میں بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں وہ پڈوچیری کے ڈی جی تھے، جہاں سے وہ چند ماہ قبل ہی دہلی پولیس میں واپس آئے ہیں۔ اس وقت وہ اسپیشل کمشنر ویجیلنس کا چارج سنبھال رہے ہیں۔ اب انہیں پولیس کمشنر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details