اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bakery Owner Worried About Inflation During Ramadan: رمضان المبارک میں بیکری مالکان مہنگائی سے پریشان

دارالحکومت دہلی کے جامع مسجد علاقے میں واقع بیکریوں پر مختلف اقسام کی شیرمال، پرانٹھے اور دیگر اشیاء دستیاب ہوتی ہیں، جسے روزے دار سحری میں نوش فرماتے ہیں البتہ بڑھتی مہنگائی نے ان کی نیند اڑائی ہوئی ہے۔ The Holy Month of Ramadan

Bakery owners hopeful in Ramadan
رمضان المبارک میں بیکری مالکان پر امید، مہنگائی سے پریشان

By

Published : Apr 7, 2022, 7:53 AM IST

Updated : Apr 7, 2022, 9:25 AM IST

رمضان المبارک میں عبادتوں کے ساتھ ساتھ دسترخوان پر بھی تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے جہاں افطار میں کھجور سمیت پھلوں اور پکوانوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہیں سحری کے وقت بیکری آئٹم اور کھجلہ پھینی کھا کر ہی روزہ رکھا جاتا ہے۔ اسی لیے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں بیکری میں تیار ہونے والی اشیاء کی خرید و فروخت میں بھی مزید اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے حالانکہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے بیکری مالکان پریشان ہیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی قیمتوں میں انہیں اضافہ کرنا پڑھ رہا ہے۔

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بیکری کے مالک نے بتایا کہ ان کی بیکری پر مختلف اقسام کی شیرمال، پرانٹھے سمیت دیگر اشیاء دستیاب ہوتی ہیں جسے روزے دار صحری میں نوش فرماتے ہیں البتہ بڑھتی مہنگائی نے ان کی نیند اڑائی ہوئی ہے۔ گذشتہ دو برس سے کرونا وائرس کی مار جھیل رہے بیکری مالکان رواں برس رمضان المبارک کی مناسبت سے پر امید ہیں کہ اس سال پورے جوش و خروش کے ساتھ خریدار رمضان المبارک میں خریداری کریں گے اور ان کے کاروبار میں تیزی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Ramazan 2022: رمضان المبارک پہلا عشرہ سراپا رحمت ہے، مولانا عالم قاسمی



قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر دارالحکومت دہلی کے شاہجہان آباد میں صحری کے وقت مختلف اقسام سے شیرمال اور پرانٹھے خانے کا رواج ہے جس کی وجہ سے لوگ دور دور سے جامع مسجد کی بیکریوں سے خریداری کرنے آتے ہیں۔

Last Updated : Apr 7, 2022, 9:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details