وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں باقاعدہ بریفنگ میں یہ معلومات دی۔ 31 جولائی کو 12 ویں دور کی کور کمانڈرز کی میٹنگ میں گوگرا علاقے سے فوج واپس بلانے پر اتفاق کے بعد دیگر علاقوں سے بھی فوجی انخلاء کے تعلق سے ہندوستان کا موقف واضح ہے۔
ارندم باگچی نے کہا کہ وہ ابھی تازہ ترین صورت حال سے واقف نہیں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب یہ نہیں ہے کہ بات چیت رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ویں دور کی کورکمانڈروں کی میٹنگ کے بعد اگلے دورکی میٹنگ کاانتظار ہے۔
مشرقی لداخ کے چشول مولڈو میٹنگ پوائنٹ پر منعقد کور کمانڈروں کی 12 ویں دورکی میٹنگ میں مغربی علاقے میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ متصل بقیہ علاقوں میں تعطل کو حل کرنے کے بارے میں واضح اور مکمل تبادلہ خیال کے بعد دونوں فریقوں نے گوگرا علاقہ سے بھی اپنے فوجی ہٹانے پر متفق ہوئے تھے۔ معاہدے کے مطابق، دونوں فریقوں نے مرحلہ وار، مربوط اور تصدیق شدہ طریقے سے اس علاقے سے اپنے اپنے فوجیوں کی واپسی کاعمل 4 اور 5 اگست 2021 کومکمل کرلیا اور دونوں فریقوں کے فوجی اب اپنے اپنے مستقل کیمپوں میں واپس چلے گئے۔