اردو

urdu

ETV Bharat / city

آشرم انڈر پاس کی تعمیر دو ماہ میں مکمل ہوگی: جین - ستیندر جین

دہلی کے پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیندر جین نے آشرم میں بن رہے انڈر پاس کے کام میں درپیش مشکلات کا نوٹس لیا اور کہا کہ دو ماہ کےاندراس کا تعمیراتی کام پورا کرلیا جائے گا۔

آشرم انڈر پاس کی تعمیر دو ماہ میں مکمل ہوگی: جین
آشرم انڈر پاس کی تعمیر دو ماہ میں مکمل ہوگی: جین

By

Published : Sep 17, 2021, 10:33 PM IST

ستیندر جین نےجمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہلی حکومت نے آشرم میں بن رہے انڈر پاس کا کام تقریبا مکمل کر لیا ہے۔ اس کے تعمیراتی کام میں مشکلات پیش آرہی ہے اور لوگوں کو ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت انڈر پاس کے نزدیک ریمپ بنانے کا کام جاری ہے جس کا کام زمین کے اندر سے بجلی کے تار نکالنے کی وجہ سے رکا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں آئی سی یو ٹیلی میڈیسن سینٹر کا آغاز

اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا ۔ انہوں بتایا کہ ان بجلی کے تاروں کو ایک ماہ کے اندر ہٹا کر ریمپ کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت دو ماہ کے اندر انڈر پاس کی تعمیر کا کام 100 فیصد مکمل کر لے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details