ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے سابق صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما آشیش شیلر بھی باکسنگ رنگ میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) کے صدارتی عہدے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کردی ہے۔
اس طرح انہوں نے تین فروری کو ہونے والے انتخاب میں اجے سنگھ کے خلاف اپنی جیت کا دعویٰ بھی کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لینے کے بعد ہم اس مقام پر پہنچے ہیں کہ 70 فیصد سے زائد ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اجے سنگھ کی سربراہی میں بی ایف آئی کے کام کے طریقے سے بہت سی ریاستی ایسوسیشن مطمئن نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی ایف آئی کا طریقہ کار آمرانہ رہا ہے، اور سب سے بڑی ٹریجڈی یہ ہے کہ بی ایف آئی کی کوئی اپنی آفس نہیں ہے بلکہ گرو گرام میں اسپائس جیٹ کے دفتر میں باکسنگ کا کام کیا جارہا ہے جو کہیں سے بھی جمہوری انداز میں دکھائی نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں کوئی سب جونیئر چیمپئن شپ نہیں ہوئی۔ بی ایف آئی کے جنرل سیکریٹری جے کولی نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے اکاؤنٹ کی کوئی جانکاری نہیں دی گئی اور اے جی ایم میں بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔