ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر 'آزادی کا امرت مہوتسو' Azadi Ka Amrit Mahotsav منایا جا رہا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں واقع نیشنل میوزیم آف ماڈرن آرٹ National Museum of Modern Art Delhi بھی کلا کمبھ کے ذریعے آزادی کے امرت کا جشن منا رہا ہے اور بہت سے فنکاروں نے جدوجہد آزادی کے گمنام ہیروز کی تصویر کشی کی ہے۔
National Gallery of Modern Art: گمنام مجاہدین آزادی کی تصویر کشی - فنکارون نے گمنام مجاہدین آزادی کی تصویر کشی
وزارت ثقافت اور وزارت دفاع Ministry of Culture and Ministry of Defense کے اشتراک سے دارالحکومت دہلی کے نیشنل میوزیم آف ماڈرن آرٹ نئی دہلی National Museum of Modern Art Delhi کے زیر اہتمام منعقد کلا کمبھ میں ملک کے فنکاروں نے مجاہدین آزادی کی تصویر کشی کی ہے۔
Artists Photographed Anonymous Freedom Fighters
نیشنل میوزیم آف ماڈرن آرٹ کے ڈائرکٹر جنرل ادویت گنانائک نے کہا ''نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، نئی دہلی نے ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد ملک کے مختلف فنون کو یکجا کرنا ہے جو ہندوستان کے تنوع میں اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جب یہ اسکرولس راج پتھ پر رکھے جائیں گے تو لوگ آزادی کے گمنام ہیروز کی تاریخ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں گے اور ہندوستان کے جدید، مقامی اور عصری فنون کے بارے میں ان کا تجسس بڑھے گا'۔