عملہ، شکایت اور پنشن امور کی مرکزی وزارت نے بدھ کو ایک ہدایت جاری کرکے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کا سائکل توڑنے کے لئے اس کے دفاتر میں کام کرنے والے تمام حکام اور ملازمین، جن میں عارضی ملازمین بھی شامل ہیں، کو آروگیہ سیتو ایپ فوری طور پر اپنے فون میں ڈاون لوڈ کرنی ہوگی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم تمام ملازمین کی حفاظت کو مد نظر رکھ کر اٹھایا گیا ہے۔
حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین کو گھر سے دفتر کے لئے نکلنے سے پہلے آروگیہ سیتو ایپ میں اپنا اسٹیٹس دیکھنا ہوگا۔ اگر ’اسٹیٹس‘ میں انہیں ’محفوظ‘ یا ’کم خطرہ‘ نظر آتا ہے تو ہی انہیں دفتر آنا ہے۔