مرکزی رہائشی اور شہری امور کی وزارت نے بدھ کے روز یہاں کہا کہ ان تجاویز کو اسکیم کے تحت مرکزی منظوری اور مانیٹرنگ کمیٹی (سی ایس ایم سی) کے 54 ویں اجلاس میں منظور کیا گیا۔ اس میٹنگ میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔
پردھان منتری آواس یوجنا میں 3.61 لاکھ مکانات کی منظوری - Total number of houses approved
مرکزی حکومت نے ’پردھان منتری آواس یوجنا - شہری کے تحت 3.61 لاکھ مکانات کی تعمیر کے 708 تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
پردھان منتری آواس یوجنا میں 3.61 لاکھ مکانات کی منظوری
اسکیم کے تحت منظور شدہ مکانات کی مجموعی تعداد 112.4 لاکھ ہے اور 82.5 لاکھ زیر تعمیر ہیں یا مکمل ہوچکے ہیں، جس میں سے 48.31 لاکھ تقسیم ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم میں 7.35 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
یو این آئی