اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sahitya Academy Announce Award For Urdu Langua اردو زبان میں چندر بھان خیال کو سال 2021 کا ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ دینے کا اعلان

اکیڈمی نے گزشتہ سال 30 دسمبر کو ہندی کے لیے دیا پرکاش سنہا اور انگریزی کے لیے نمیتا گوکھلے سمیت 20 ہندوستانی زبانوں کے ادیبوں کو سال 2021 کے لیے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ کا اعلان کیا تھا، اور باقی چار زبانوں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔Sahitya Academy Announce Award For Urdu Language

اردو زبان میں چندر بھان خیال کو سال 2021 کا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دینے کا اعلان
اردو زبان میں چندر بھان خیال کو سال 2021 کا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دینے کا اعلان

By

Published : Feb 23, 2022, 4:30 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 1:40 PM IST

اکیڈمی کے سکریٹری سرینواس راؤ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ خیال کو ان کی نظموں کے مجموعے 'تازہ ہوا کی تابشیں' کے لیے ساہتیہ ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔Sahitya Academy Announce Award For Urdu Language


واضح رہے کہ اکیڈمی ہر سال 24 ہندوستانی زبانوں کے مصنفین کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے سرفراز کرتی ہے۔

اکیڈمی نے گزشتہ سال 30 دسمبر کو ہندی کے لیے دیا پرکاش سنہا اور انگریزی کے لیے نمیتا گوکھلے سمیت 20 ہندوستانی زبانوں کے ادیبوں کو سال 2021 کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ کا اعلان کیا تھا، اور باقی چار زبانوں کے ناموں کا اعلان بعد میں کیے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔

اکیڈمی نے پیر کو جگدیش پرساد منڈل کو میتھلی زبان میں ان کے ناول 'پنگو' کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ کا اعلان کیا۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "ان کتابوں کو متعلقہ زبان کی تین رکنی جیوری نے مقررہ انتخاب کے عمل کے بعد ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔" قواعد کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے ججز کی اکثریت یا اتفاق رائے کی بنیاد پر منتخب کتابوں کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔



راؤ نے بتایا کہ منتخب مصنفین کو 11 مارچ کو دہلی میں منعقد ہونے والے ایک خصوصی تقریب میں ایک کندہ شدہ تانبے کا شیلڈ، شال اور ایک لاکھ روپے کی رقم بطور انعام پیش کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 17, 2022, 1:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details