اردو

urdu

ETV Bharat / city

انا ہزارے کا آدیش گپتا کو جوابی خط

انا ہزارے نے دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا کے خط کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 برسوں سے زیادہ عرصہ سے بی جے پی ملک میں برسراقتدار ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ہے اور ایسے میں احتجاج کے لیے انھیں بلانا بدقسمتی ہے۔

By

Published : Aug 28, 2020, 10:29 PM IST

دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے انا ہزارے کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کیجریوال کے خلاف احتجاج کرنے کی درخواست کی تھی۔

دہلی بی جے پی کے صدر کو لکھے گئے جوابی خط میں انا ہزارے نے کہا ہے کہ پارٹی کے رہنما جو دنیا میں سب سے زیادہ ممبران ہونے کا دعوی کرتے ہیں ، بی جے پی میں نوجوانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ، ایسی پارٹی مندر کے ایک چھوٹے سے کمرے میں رہنے والے 83 سالہ کے فقیر آدمی کو دہلی میں تحریک کے لیے بلا رہا ہے۔ اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے۔

انا ہزارے نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے اور دہلی حکومت کے بہت سے مضامین بھی مرکزی حکومت کے ماتحت ہیں۔مرکزی حکومت نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھائیں، ایسا دعوی وزیر اعظم ہمیشہ کرتے ہیں۔

انا ہزارے کا آدیش گپتا کو جوابی خط

اگر یہ معاملہ ہے اور اگر دہلی حکومت نے بدعنوانی کا ارتکاب کیا ہے تو آپ کی حکومت ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیوں نہیں کرتی ہے؟ یا بدعنوانی کے خاتمے کے مرکزی حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں۔

انا ہزارے نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی کی طرفداری اور پارٹی کے پیش نظر احتجاج نہیں کیا، صرف گاؤں، معاشرے اور ملک کی بھلائی کے لیے سوچ کر ہی احتجاج کیا ہے۔

انا ہزارے کا آدیش گپتا کو جوابی خط

دہلی بی جے پی صدر کو لکھے گئے خط میں انا ہزارے نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک کی کوئی جماعت ملک کو روشن مستقبل نہیں دے سکے گی ، مجھے ایسا نہیں لگتا۔ بہت ساری جماعتیں پیسے سے اقتدار اور اقتدار سے پیسہ کمانے میں مصروف ہیں۔

اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کون سی جماعت یا پارٹی اقتدار میں ہے ، لوگوں کو اس وقت تک راحت نہیں ملے گی جب تک کہ نظام بدلا نہیں جاتا۔ اس لئے میرے دہلی واپس آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے انا ہزارے کو ای میل کے ذریعہ ایک خط بھیجا تھا جس کا جواب انا ہزارے نے بھی ای میل کے ذریعہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details