نئی دہلی:دارالحکومت دہلی کے بوانہ علاقہ میں نریلا روڈ پر واقع بھارتی فضائیہ میں تعینات ایک اہلکار نے سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ہے Service rifle shot suicide ۔اس واقعہ کے بعد محکمہ میں کھلبلی ہے۔ یہ شخص کافی عرصے سے یہاں ڈیوٹی کر رہا تھا، معاملے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش Inspection شروع کردی۔ پولیس نے جوان کی شناخت دنیش کے طور پر کی ہے جو اصل میں راجستھان کا رہنے والا تھا۔ خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لیکن ابتدائی تحقیقات میں خاندانی تنازعہ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔