نئی دہلی: ملک میں مہنگائی بدستر جاری ہے۔ آج سے امول ڈیری نے ملک بھر میں دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے نافذ ہو گیا ہے Amul's Milk Expensive۔
قیمتوں میں اضافہ امول دودھ کے تمام برانڈز، سونا، تازہ، شکتی، ٹی اسپیشل کے ساتھ ساتھ گائے کے دودھ پر بھی اثر انداز ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد بازاروں میں امول گولڈ کی قیمت 30 روپے (آدھا لیٹر) ہوگئی، جبکہ امول تازہ 24 روپے (نصف کیلو) اور امول شکتی 27 روپے (نصف کیلو) میں دستیاب ہو گی۔
یاد رہے کہ گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (GCMMF) نے پہلے جولائی 2021 میں دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ امول نے تقریباً آٹھ ماہ بعد قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہے، قیمتوں میں اضافے پر کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ یہ اشیائے خوردونوش کی اوسط مہنگائی سے بہت کم ہے۔