امرتا دھون کو سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی بیٹی شرمسٹھا مکھرجی کی جگہ پر یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔
امرتا دھون دہلی مہیلا کانگریس کی نئی صدر منتخب - امرتا دھون کو دہلی پردیش مہیلا کانگریس
کانگریس کی نوجوان خاتون لیڈر امرتا دھون کو دہلی پردیش مہیلا کانگریس کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
امرتا دھون دہلی مہیلا کانگریس کی نئی صدر منتخب
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے امرتا دھون کو فوری طور پر دہلی پردیش مہیلا کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے۔ امرتا دھون این ایس یو آئی اور دہلی یونیورسٹی طلباء یونین کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔
واضح رہے کہ شرمسٹھا مکھرجی کو جنوری 2018 میں دہلی مہیلا کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔