اردو

urdu

ETV Bharat / city

'دہلی لیفٹیننٹ گورنر، جے این یو نمائندوں سے بات کریں' - جے این یو تشدد معاملہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انِل بیجل سے بات کی، وزیر داخلہ نے ان سے درخواست کی کہ جے این یو سے نمائندے طلب کیے جائیں۔

Amit Shah spoke to Delhi Lieutenant Governor on JNU issue
امت شاہ نے دہلی لیفٹیننٹ گورنر سے جے این یو معاملے پر بات کی

By

Published : Jan 6, 2020, 11:44 AM IST

جے این یو معاملہ بالکل گرمایا ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپنے وزراء کے ساتھ جے این یو تشدد معاملے پر میٹنگ کر رہے ہیں، وہیں وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انِل بیجل سے بات کی اور درخواست کی کہ جے این یو سے نمائندہ طلب کیا جائے اور اس معاملے پر مزید بات کی جائے۔

امت شاہ نے دہلی لیفٹیننٹ گورنر سے جے این یو معاملے پر بات کی


اس سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ شب دہلی پولیس کمشنر امول پٹنائک سے بات کر حکم جاری کیا تھا کہ سخت کارروائی کرتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

وہیں دہلی پولیس نے اب پہلی ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے۔

اب ایسے میں یہ دیکھنا ہوگا کہ نقاب پوش غنڈوں کو دہلی پولیس کب کیفر کردار تک پہنچاتی ہے۔
تازہ ملی خبر کے مطابق دہلی پولیس نے کئی ملزمین کی پہچان کر لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details