مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ تقریبا نصف گھنٹے تک ایل کے اڈوانی کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ حالیہ پیش رفت کی وجہ سے وزیر داخلہ امت شاہ کی اڈوانی سے یہ ملاقات انتہائی اہم سمجھی جارہی ہے۔ ایل کے اڈوانی متنازعہ ڈھانچے انہدام کیس میں 24 جولائی کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں بیان درج کرانے والے ہیں۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔
سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت اڈوانی کو عدالت میں اپنا بیان درج کرانا ہے۔ اڈوانی سے قبل پارٹی کے سینئر رہنما مرلی منوہر جوشی آج اسی معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔