اقوام متحدہ/نئی دہلی:یوکرین کے ڈونباس علاقے میں روس کے خصوصی فوجی پروگرام شروع کرنے کے اعلان کے بعد ہندوستان نے جمعرات کو اقوام متحدہ کونسل میں روس اور یوکرین سے فوری جنگ کی تیزی کو کم کرنے اور ایسے کسی بھی قدم سے بچنے کی اپیل کی ہے جس سے حالات بدتر ہوسکتے ہیں India on Ukraine Crisis۔
اقوام متحدہ (یو این) میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے سلامتی کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے روس اور یوکرین میں حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر حالات سنبھالے نہیں گئے تو خطے میں امن اور سلامتی تباہ ہو سکتے ہیں TS Trimurti, Permanent Representative of India to the United Nations۔