اردو

urdu

ETV Bharat / city

امیزون پرائم کو سمن جاری - قومی دارالحکومت دہلی

ویب سیریز تانڈو کے تنازع کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے ایمیزون پرائم کو سمن جاری کرتے ہوئے تانڈو سیریز کے مواد سے متعلق جوابات طلب کیے ہیں۔

امیزون پرائم کو سمن جاری
امیزون پرائم کو سمن جاری

By

Published : Jan 18, 2021, 8:27 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں ویب سیریز تانڈو کے پیش نظر تنازعات بڑھتا ہی جارہا ہے، جس کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے ایمیزون پرائم کو سمن جاری کیا ہے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ وزارت نے تانڈو سیریز کے پبلش مواد سے متعلق جوابات طلب کیے ہیں وہیں دوسری جانب اس ویب سیریز کا بائیکاٹ بھی سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے بھی اس سیریز پر اعتراض کیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے ایمیزون پرائم کو سمن جاری کرتے ہوئے تانڈو سیریز کے مواد سے متعلق جوابات طلب کیے

خیال رہے کہ بی جے پی رہنما رام قدم نے اس سیریز کے خلاف گھاٹ کوپر پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔

اس کے علاوہ بی جے پی کے رکن پارلیمان منوج کوٹک اور غازی آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نندکشور گجر نے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر کو خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور وہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار نے بھگوان شیو کے ترشول اور ڈمڑو کا غلط طریقے استعمال کیا ہے جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایتکار علی عباس ظفر کی نئی ویب سیریز 'تانڈو' 15 جنوری کو ریلیز ہوئی ہے جبکہ اس کا ٹریلر چار جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا۔

غور طلب رہے کہ یہ ویب سیریز ریلیز ہونے کے بعد سے ہی تنازعات میں مبتلا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details