پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اس میٹنگ میں لوک سبھا کے اسپیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے لوک سبھا میں موجود تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ ایوان کی وقار کا احترام کیا جائے اور ایوان کی کارروائی کو احسن طریقے سے چلانے کے لئے ان کا تعاون طلب کیا ہے ۔ اوم برلا نے کہا کہ ایوان میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر بحث کے دوران ان کے وقار کا احترام ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معززین اراکین لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور ایوان ان کے جذبات کے اظہار کے لئے ایک بہترین مقام ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام اراکین کو بجٹ سمیت دیگر تمام امور پر ایوان کے قواعد کے تحت موقع فراہم کیا جائے گا۔ اراکین نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایوان کا وقار برقراررکھیں گے ۔