اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہریانہ سے شراب کی اسمگلنگ، دہلی کی چار خواتین گرفتار - Alcohol smuggling from Haryana

دہلی پولیس نے کئی لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے شراب فروخت کرنے کے الزام میں کئی خواتین کو گرفتار کی ہیں۔

arrest
ہریانہ سے شراب کی اسمگلنگ ، دہلی کی چار خواتین گرفتار

By

Published : Sep 9, 2021, 7:27 PM IST

دہلی پولیس نے ہریانہ میں چار خواتین کو شراب کی اسمگلنگ اور قومی دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

جنوبی مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر پولیس آر پی مینا نے جمعرات کو بتایا کہ چار مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران جنتا (37)، نگینہ (63)، انگوری (52) اور سواتی (21) کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 374 کوارٹر غیر قانونی شراب پکڑی گئی ہے۔ منشیات کی یہ کھیپ صرف ہریانہ میں فروخت کے لیے براستہ فرید آباد کے راستے دہلی لائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی ٹاپ 10 یونیورسٹیز میں شامل

انہوں نے بتایا کہ کالکاجی علاقہ کی رہائشی نگینہ کے خلاف شراب کے غیر قانونی کاروبار کرنے پر اس کے خلاف 30 دیگر مقدمات درج ہیں، جبکہ تغلق آباد علاقہ کی رہنے والی انگوری ماضی میں شراب کی اسمگلنگ کے تین مقدمات میں ملزم ہے۔ نیو فرینڈز کالونی علاقے کی رہائشی جنتا اور جگت پور کے ہری نگر کی رہائشی سواتی کو پہلی بار شراب اسمگل کرنے کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details