اردو

urdu

ETV Bharat / city

گرین پارک مسجد کو الانصار ٹرسٹ نے اکسیجن سلنڈر فراہم کرایا - مسجد کے اندر قائم دس بستروں کے کووڈ آئیسولیشن کیمپ

دارالحکومت دہلی کے گرین پارک میں واقع ایک مسجد کے اندر قائم دس بستروں کے کووڈ آئیسولیشن کیمپ کو منگل کے روز الانصار ویلفیئر ٹرسٹ نے 7 آکسیجن سلنڈر فراہم کرایا۔

greenpark masjid
greenpark masjid

By

Published : May 11, 2021, 8:24 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں گرین پارک کی جس مسجد کو آئیسولیشن کیمپ میں تبدیل کیا گیا ہے اس میں گذشتہ کئی روز سے آکسیجن سلنڈر کی کمی تھی جس کی وجہ سے اس کا باضابطہ افتتاح نہیں کیا گیا تھا۔

ٹرسٹ کی ڈائریکٹر اور صحافی اسماء عرشی نے بتایا کہ مسجد کمیٹی کے سکریٹری اور آئیسولیشن کیمپ کے مہتمم محمد سلیم کو آکسیجن کے یہ 7 سلنڈر منگل کے روز دوپہر میں پہنچائے جا چکے ہیں۔ اس دوران ٹرسٹ کے نائب صدر شیراز عرشی اور عمر ایاز عرشی بھی موجود رہے۔ محمد سلیم نے الاانصار اور ٹرسٹ کے کارکنوں کو سراہا۔

الانصار ویلفیئر ٹرسٹ دہلی کے ساتھ ساتھ تلنگانہ، اتر پردیش، بہار اور مغربی بنگال میں فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے۔ کووڈ کی اس مہلک وبا کے دوران الانصار ویلفیئر ٹرسٹ متعدد دفعہ کیمپ لگا کر لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ گھر گھر جاکر ٹرسٹ کے اراکین لوگوں کو کورونا سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر اپنانے پر آمادہ کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ الانصار ویلفیئر ٹرسٹ بنیادی طور پر خواتین اور اطفال کو اختیارات دینے کیلئے آواز اٹھاتا ہے جن میں سینکڑوں غرباء ہر ماہ راشن کیٹس کی تقسیم، کمزور گھرانوں کے ہونہار طلبہ و طالبات کیلئے کوچنگ کا انتظام، بیمار افراد کیلئے میڈیکل خرچ کی فراہمی، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پیشاوارانہ تربیت کا انتظام، سلائی سینٹر، لڑکیوں کو پر اعتماد بنانے کیلئے سیلف ڈیفنس ٹریننگ جیسے پروگرام منعقد کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details