اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی کی فضائی آلودگی میں بہتری - air pollution in delhi

دہلی کی عوام کو آلودگی کی سطح میں کمی سے راحت ملی ہے۔ منگل کوایئر کوالٹی انڈکس یعنی اے کیو آئی 228 ریکارڈ کیا گیا، جو ایک خراب زمرے میں ہے لیکن پچھلے دنوں کے مقابلہ میں بہتر ہے۔

air-quality-slightly-improves-in-parts-of-delhi
نئی دہلی کے لوگوں کو فضائی اآلودگی سے مل رہی ہے راحت

By

Published : Nov 17, 2020, 1:25 PM IST

نئی دہلی میں مسلسل بڑھ رہی فضائی اآلودگی سے دہلی کے لوگوں کو راحت ملی۔ منگل کے دن دہلی کا ایئر کالیٹی انڈیکس 228 درج کیا گیا۔ابھی بھی خظرہ لا حق ہے لیکن پچھلے دنوں کے مقابلے بہتر ہے ۔

اعدادو شمار کے مطابق منگل کے دن صبح 9 بجے نئی دہلی کے پاش علاقے میں ایئر کوالیٹی انڈیکس218 درج کیا گیا تھا

جبکہ لودھی روڈ پر 242 ہے اسطرح دہلی یونیورسٹی میں 225 ہے جبکہ ایئر پورٹ پر 218 اور متھرا روڈ پر 200 آیا نگر میں269 اور 176 ہے ۔ جو کہ پچھلے دنوں کے مقابلے بہتر ہے۔

اسکائمیٹ ویدر کے سینئر سائنس دان مہیش پلوات نے بتایا کہ پنجاب ، ہریانہ ، دہلی اور شمالی بھارت کی کئی ریاستوں میں دیوالی کے دن بارش ہوئی جس کا اثر اب آلودگی کی سطح پر نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد سے یہاں مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں ، جوکہ دھوئے کے رخ کومخالف سمت لے جارہے ہیں۔

موسمی اثرات

مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے دہلی کے کم سے کم درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوا ہے ، جس کی وجہ سے آلودگی سے کچھ راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ آج دارالحکومت دہلی کا زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 27 اور 13 ڈگری کے قریب رہ سکتا ہے۔ اس وقت بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details