ایک 72 سالہ بزرگ کچھ دن قبل اپنے علاج کے لئے ایمس کے نیورو ڈیپارٹمنٹ آئے تھے وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
حالات کے پیش نظر ایمس انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اب ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے نیورو ڈیپارٹمنٹ کے تمام 30 عملے کو قرنطینہ بھجوایا جارہا ہے۔
کورونا مثبت پائے جانے والے 72 سالہ شخص کو ایمس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ نیورولوجی میں خاص صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جا رہا ہے ساتھ ساتھ جس وارڈ میں ان کی جانچ کی گئی ہے ان میں داخل تمام مریضوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سر گنگارام ہسپتال کے 108طبی عملے کو بھی قرنطینہ کرایا گیا تھا۔جس میں ڈاکٹرز نرسیز اور دیگر پارا میڈیکل عملے شامل تھے۔