منیش سسودیا نے جمعہ کو حکام کو ہدایت دی کہ پانی کے مسئلہ سے نجات پانے کے لئے دہلی میں پانی بھر جانے والے مقامات پر نشاندہی کی جائے اور ان پر مائکرو لیول پر کام کیا جائے۔ اس کے بعد ہی اس مسئلہ سے نجات مل سکے گی۔
انہوں نے تمام حکام کو ہدایت دی کہ اس مسئلہ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ بنائی جائے۔
نائب وزیراعلی نے کہا کہ دہلی میں اس بار گزشتہ کئی برسوں سے زیادہ بارش ہوئی ہے اور کئی مقامات پر پانی بھر جانے کے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مسئلہ کو ختم کرنے کے لئے اس سے متعلقہ تمام ایجنسیوں کا ساتھ مل کر کام نہایت ضروری ہے۔ ذمہ داری پرائمری ایجنسی کی جوابدہی طے ہو اور باقی ایجنسی اس کے ساتھ کوآرڈی نیشن کرے۔
انہوں نے دہلی کے دو اہم مقامات آئی ٹی او اور این ایچ 24 کے نزدیک پانی بھر جانے کی نشاندہی کرتے ہوئے حکام کو جلد از جلدان دونوں مقامات پر پانی بھر جانے کے مسئلہ کو دور کرنے کی ہدایت دی۔