جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر مرکزی حکومت پر حملہ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کے بیٹے جس پر چار کسانوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے، کی بجائے مرکزی ایجنسیاں 23 سالہ نوجوان کے پیچھے پڑی ہیں کیونکہ اس کے نام کے ساتھ ’خان‘ جڑا ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا' ایک مرکزی وزیر کے بیٹے، جس پر چار کسانوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے، کی بجائے مرکزی ایجنسیاں ایک 23 سالہ نوجوان کے پیچھے پڑی ہیں کیونکہ اس کے نام کے ساتھ ’خان‘ جڑا ہے‘۔