اردو

urdu

ETV Bharat / city

Chandni Chowk Redevelopment: چاندنی چوک کے بعد اب جامع مسجد علاقہ کی تزئین کاری کا اعلان - جامع مسجد سمیت دیگر چھ سڑکوں کی ازسر نو تعمیر

پی ڈبلیو ڈی کے افسر کے مطابق وہ اس بات کو لے کر پُرامید ہیں کہ تعمیرنو اور تزئین کاری کی تخمینی لاگت اور دیگر تفصیلات سے متعلق فروری کے اوائل تک حکومت کی منظوری کے لیے ایک تجویز بھیجی جائے گی۔ جس کے بعد کام شروع کیا جائے گا۔ Govt Sets in Motion plan to Revamp Jama Masjid Area

تزئین کاری کا اعلان
تزئین کاری کا اعلان

By

Published : Jan 25, 2022, 7:23 AM IST

دہلی حکومت کے محکمۂ تعمیرات عامہ نے چاندنی چوک علاقہ کی تزئین کاری اور تعمیر نو کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا ارادہ کیا ہے۔ اور ایک نجی ایجنسی کے ذریعے جامع مسجد کے ارد گرد کے علاقوں کا سروے کرنے کے لیے کنسلٹنسی فرم کی خدمات حاصل کر رہی ہے۔

تزئین کاری کا اعلان


پی ڈبلیو ڈی کے افسر کے مطابق وہ اس بات کو لے کر پرامید ہیں کہ تعمیرنو اور تزئین کاری کی تخمینی لاگت اور دیگر تفصیلات سے متعلق فروری کے اوائل تک حکومت کی منظوری کے لیے ایک تجویز بھیجی جائیگی۔ جس کے بعد کام شروع کیا جائے گا۔

اس منصوبہ کے ذریعے منتخب علاقے کی چھ دیگر سڑکوں کی تزئین کاری کرنے اور اسے خوبصورت بنانے کاارادہ ہے، جس میں نیتا جی سبھاش مارگ، دہلی گیٹ سے کشمیری گیٹ تک اور چاندنی چوک میں وغیرہ شامل ہیں۔ Jama Masjid Area, Netaji Subhash Marg in Delhi to Get a Makeover


کنسلٹنسی فرم کو علاقے کا سروے مکمل کرنے کے لیے نو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ جس پر سروے کرنے والے محکمہ کو وہاں کی عمارتی ڈھانچے، ناجائز قبضہ، بس شیلٹرز، عوامی سہولیات اور اس طرح کے دیگر پہلوؤں سے آگاہ کراتے ہوئے منصوبہ تیار کیا جائے گا۔


وہیں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پہلے ہی چاندنی چوک کی تزئین کاری سے وہ پریشان ہیں۔ اب اگر جامع مسجد کے علاقے کی بھی تزئین کاری کی جاتی ہے تو ان کی دشواریوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ چاندنی چوک کی تزئین کاری کے بعد سے ہی چاندنی چوک کو نون موٹر ویکل ژون بنا دیا گیا تھا جس کا اثر پرانی دہلی کے دوسرے علاقوں میں پڑا ہے۔ اب پرانی دہلی میں ٹریفک جام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس لیے انہیں اب ڈر ستانے لگا ہے کہ کہیں جامع مسجد کے اطراف کی تزین کاری کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو جائے.

واضح ر ہے کہ چاندنی چوک کی 1.3 کلومیٹر مین سڑک کو مکمل طور پر نئے سرے سے تعمیر کرکے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، شاہجہان آباد ری ڈیولپمنٹ کارپوریشن اب تاریخی شہر کی تجدید کے دوسرے مرحلے پر توجہ دے رہی ہے۔ یہ ہیریٹیج مارکیٹ اور رہائشی علاقہ دہلی کے پرانے کلچر سے مزین ہے۔

غور طلب ہے کہ دوسرے مرحلے میں جامع مسجد کے آس پاس کی عمارتوں کے اگلے حصے کو بحال کیا جائے گا اور نیتا جی سبھاش مارگ پر پیدل چلنے والوں کے لیے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ سڑک پر نان موٹرائز وہیکل زون ہوگا اور مختلف مقامات پر نئے سائن بورڈز لگائے جائیں گے۔

خوبصورتی کے لیے منتخب کردہ حصہ لال قلعہ کے قریب نیتا جی سبھاش مارگ سے شروع ہوتا ہے اور پھر پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے چرچ مشن روڈ تک جاتا ہے۔


شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن دنگل میدان میں اپنی میگا ملٹی لیول پارکنگ کی سہولت بھی تعمیر کر رہی ہے، اور اس سے اس حصے پر بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کی امید ہے۔ اس سڑک پر بہت کم بس اسٹاپ ہیں۔ جو کہ ایک اور پہلو ہے جس پر محکمۂ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر پی ڈبلیو ڈی توجہ دے گا۔


واضح رہے کہ لال قلعہ سے فتح پوری مسجد تک تیار شدہ حصے کو سرخ ریت کے پتھر اور گرینائٹ سے ہموار کیا گیا ہے۔ زائرین کے لیے وقفے وقفے سے بینچ اور پودے لگائے گئے ہیں۔ سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ اسی طرح کا کام دوسرے مرحلے میں بھی کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details