وزیر آباد کے علاقے میں افغان نژاد (Afghan Youth ) نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ وزیر آباد کے علاقے گلی نمبر 9 میں ایک خالی پلاٹ پر اتوار کی رات دیر گئے ایک شخص کو دیکھا گیا جس کے بعد آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ تقریباً ساڑھے نو بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص خالی پلاٹ کے پاس زخمی حالت میں پڑا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Afghan Youth Shot Dead: افغان نژاد نوجوان کا فائرنگ میں قتل - etv bharat urdu
دہلی کے وزیر آباد علاقے میں Afghan Youth افغان نژاد نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وزیرآباد گلی نمبر نو میں خالی پلاٹ سے ملنے والے زخمی شخص کو پولیس نے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تھانہ وزیرآباد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
تفتیش میں معلوم ہوا کہ متوفی کا نام شیراز ہے جو کہ اصل میں افغانستان کا رہنے والا ہے اور دہلی کے علاقے بالیماران میں رہتا تھا اور کپڑے کا کاروبار کرتا تھا۔ شیراز وزیر آباد کے علاقے میں رشتہ دار سے ملنے آیا تھا لیکن وہ زخمی حالت میں رشتہ دار کے گھر کے قریب خالی پلاٹ سے دستیاب ہوا۔ شیراز کو سر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ قتل کیوں انجام دیا گیا۔ پولیس نے آس پاس نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تلاشی لی تاکہ ملزمان کی شناخت ہوسکے۔ سی سی ٹی وی کیمرے سے معلوم ہوا کہ قاتل تعداد میں ایک سے زیادہ تھے۔ پولیس لوگوں سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے تاکہ پورے معاملے کا انکشاف ہو سکے۔