اردو

urdu

ETV Bharat / city

Admission Begins in Delhi Schools: دہلی کے سرکاری اسکولوں میں داخلے کا عمل شروع - دہلی میں کلاس چھ سے نویں کے لئے داخلہ شروع

دہلی کے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سال 2022-23 کے لئے داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کے بعد کلاس VI سے IX میں آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ Admission Begins Delhi Schools۔

Admission process started from government schools in Delhi
Admission process started from government schools in Delhi

By

Published : Apr 11, 2022, 5:06 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سیشن 2022-23 میں مختلف کلاسوں میں داخلے کا عمل آج سے شروع ہو گیا۔ گارجین بچوں کے داخلے کے لیے کلاس VI سے IX میں آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ سروودیا ودیالیوں میں نرسری، KG اور پہلی کلاس میں داخلے کے لیے درخواست فارم اسکول میں دستیاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے کئی سرکاری اسکولوں کو سروودیا ودیالیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں اس سال نرسری، کے جی اور فرسٹ کلاس میں داخلے کے مواقع بھی بڑھ گئے ہیں Admission starts for class six to nine in Delhi۔


سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا عمل آن لائن ہوگا۔ اس کے لیے تین مختلف مراحل تجویز کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو دوپہر 12 بجے سے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا، جو 2 مئی کو شام 5 بجے تک رجسٹریشن ہوگا۔ یہ سارا عمل 31 اگست کو ختم ہو جائے گا۔ داخلے کے لیے اسکولوں میں ہیلپ ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1800116888 اور 10580 نمبروں پر کال کر کے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں داخلہ کے لیے دہلی میں رہائش کا ثبوت ضروری ہے۔ سروودیا ودیالیوں میں تعلیمی سیشن 2022-23 میں نرسری، کے جی اور فرسٹ کلاس میں داخلے کا عمل پیر سے شروع ہوگیا۔یہاں درخواست فارم 25 اپریل تک جمع کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:


دہلی کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے والے طلبا کے لیے جو عمر مختص کیے گئے ہیں، اس کے مطابق چھٹی کلاس کے لیے کم سے کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ بارہ سال سے کم ہو۔ اسی طرح ساتویں جماعت کے لیے گیارہ سال سے 13 سال کے درمیان ہو، آٹھویں کلاس کے لے عمر بارہ سال سے 14 سال کے درمیان جب کہ نویں کلاس کے لیے عمر 13 سال سے 15 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اسی طرح نرسری کلاس میں داخلے کے لیے میونسپل کارپوریشن یا مقامی ادارے کی طرف سے جاری کردہ پیدائشی سرٹیفکیٹ، بچے کی پاسپورٹ تصویر اور دہلی کے رہائشی ثبوت پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details