اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھیر رنجن چودھری پبلک اکاونٹس کمیٹی کے صدر

حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی قائم کی ہے اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو اس کا صدر مقرر کیا ہے۔

Adhir Ranjan Chaudhry appointed chairman of Public Accounts Committee
ادھیر رنجن چودھری پبلک اکاونٹس کمیٹی کے صدر

By

Published : May 5, 2020, 6:07 PM IST

لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق 20 رکنی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں 15رکن لوک سبھا کے اور پانچ راجیہ سبھا کے ہیں جبکہ دو جگہیں ابھی خالی ہیں۔

لوک سبھا کے اراکین میں ادھیر رنجن چودھری کے علاہ ٹی آر بالو، بھرتہری مہتاب، جینت سنہا، وشنو دیال شرما، راہل رمیش شاولے، جگدمبیکا پال، رام کرپال یادو، وی بلیشوری، ستیہ پال سنگھ، سدھیر گپتا، سبھاش چندر بہیڑیا، درشن وکرم جی درویش، اجے مشرا، راجیو رنجن سنگھ عرف للن اور وشنودیال رام ہیں جبکہ راجیہ سبھا کے اراکین میں بھوپندر یادو، راجیو چندرشیکھر، سی ایم رمیش، نریش گجرال اور سکھیندر شیکھر رائے شامل ہیں۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی مدت کار یکم مئی 2020 سے 30 اپریل 2021 تک ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details