اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی ایڈیشنل پولیس کمشنر کی عوام سے تعاون کی اپیل - lockdown rules

دہلی پولیس کے ایڈیشنل پولیس کمشنر مندیپ سنھ رندھاوا نے دہلی کی عوام سے لاک ڈاون میں تعاون کی اپیل کی ہے، مندیپ سنگھ رندھاوا نے صاف طور پر کہا کہ لاک ڈاؤن کے احکامات و ہدایات پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔

دہلی ایڈیشنل پولیس کمشنر کی عوام سے تعاون کی اپیل
دہلی ایڈیشنل پولیس کمشنر کی عوام سے تعاون کی اپیل

By

Published : May 4, 2020, 1:01 PM IST

واضح رہے کہ لاک ڈاون کی میعاد میں توسیع کر دی گئی ہے اور یہ میعاد 3 مئی سے بڑھا کر 17 مئی کر دی گئی ہے۔

وہیں لاک ڈاون کا تیسری میعاد آج سے شروع ہو گئی، اس دوران دہلی حکومت کے ذریعے کچھ اہم اعلانات کیے گئے ہیں، جس میں دہلی میں سبھی سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ کچھ نجی دفاتر بھی کھلیں گے، جس کے پیش نظر دہلی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے لاک ڈان کی ہدایات پر عمل کی اپیل ہے۔

دہلی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے قومی دارالحکومت ریڈ زون میں ہے اسی لیے لاک ڈاون 17 مئی تک جاری رہے گا، ساتھ ہی دہلی پولیس کی جانب سے جو ای پاس جاری کیے گئے تھے، ان کی میعاد اب 17 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون میں جن لوگوں کو حکومت کی جانب سے راحت دی گئی ہے، وہ سبھی افراد اپنی آفیشیل شناختی کارڈ کے ساتھ ہی باہر نکلیں اور سبھی احکامات کی پیروی کریں۔

مندیپ سنگھ راندھاوا نے دہلی کی عوام سے اپیل کی ہے جس طرح سے اب تک لاک ڈاون کے احکامات پر عمل کرتے رہے ہیں اسی طرح کرتے رہیں، اور جس طرح دہلی میں لاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنے میں پولیس کا تعاون کیا ہے، اسی طرح کرتے رہیں، انہوں نے کہا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت کارروائی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details