اردو

urdu

ETV Bharat / city

آئندہ دو دنوں میں متعدد مقامات پر بارش کے امکان

شمال مغربی خطے میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش نہ ہونے سے رطوبت والی گرمی سے لوگ پریشان ہیں، آئندہ دو دنوں میں علاقے میں اچھی بارش کے آثار ہیں۔

According to the Meteorological Department Chance of rain in several places in next two days
آئندہ دو دنوں میں متعدد مقامات پر بارش کے امکان

By

Published : Sep 1, 2020, 7:46 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران متعدد مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے، کہیں کہیں گرج کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش نہ ہونے سے رطوبت میں اضافہ ہوگیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، چنڈی گڑھ، روہتک، امرتسر، لدھیانہ، پٹیالہ، پٹھان کوٹ میں درجہ حرارت بالترتیب 33 ڈگری، انبالہ 34 ڈگری، کرنال اور حصار 32 ڈگری، نارنول اور سرسا 31 ڈگری، آدم پور، ہلوارا 32 ڈگری اور بھٹنڈا میں درجہ حرارت 31 ڈگری رہا۔

جبکہ دلی میں درجہ حرارت 34 ڈگری، سری نگر 39 ڈگری، جموں 32 ڈگری رہا، ہماچل میں کہیں کہیں بارش ہوئی، شملہ میں درجہ حرارت 21 ڈگری، منالی 34 ڈگری، اونا 34 ڈگری، سولن 29 ڈگری، کاپا 25 ڈگری، منڈی 31 ڈگری،۔ دھرمشالہ 36 ڈگری،۔ کانگڑا 30 ڈگری رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details