دراصل دہلی پولیس سے آر ٹی آئی کے ذریعہ اطلاع مانگی گئی تھی کہ دونوں مذہبوں کے عبادت گاہوں کی فہرست جاری کریں جنہیں فسادات کے دوران نقصان پہنچا ہوں حالانکہ دہلی پولیس نے کسی بھی عبادت گاہ کا پتا بتانے سے صاف انکار کر دیا ہے.
دہلی فسادات: '11 اقلیتی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا' - دہلی پولیس سے آر ٹی آئی کے ذریعہ اطلاع
آر ٹی آئی کا جواب دیتے ہوئے دہلی پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق شمال مشرقی دہلی فسادات میں اقلیتی طبقے کے 11 اور اکثریتی طبقے کے دو عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا گیا.
واضح رہے کہ آر ٹی آئی کے ذریعے سے دہلی پولیس سے پانچ سوالات دریافت کیے گئے تھے.
1- شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں کتنی مساجد، مدارس، درگاہ اور مندروں پر حملہ ہوا ان تمام کا پتا اور نام کی تفصیل دی جائے؟
2- حملوں سے متعلق کتنی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں؟
3- ایف آئی آر پر کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے نام اور عمر بتائیں؟
4- گرفتاریوں میں کتنے افراد کو ضمانت پر چھوڑا گیا ان کے بھی نام بتائیں؟
5- ایف آئی آر میں سے کتنی ایف آئی آر میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے؟
سوال نمبر دو کے جواب میں رپورٹ کے مطابق 11 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، سوال نمبر تین کے مطابق 31 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، سوال نمبر4 کے مطابق7 افراد کو فی الحال ضمانت پر چھوڑا گیا ہے اور سوال نمبر پانچ کے مطابق چار کیسز میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔