اردو

urdu

ETV Bharat / city

اے بی وی پی کی خاتون سیل کا مظاہرہ - ABVP protests

دارالحکومت دہلی کے ایک رستوراں میں خاتون کو ساڑی پہن کر داخلے پر روکے جانے کے خلاف ہوٹل کے نزدیک اے بی وی پی کی خواتین نے احتجاج کیا اور ہوٹل میں ساڑی پہن کر داخل ہوئیں۔

http://10.10.50.70//urdu/23-September-2021/womanwearingsaribarredfromenteringrestaurant-vis-up-noida-upur10010_23092021202757_2309f_1632409077_924.jpg
http://10.10.50.70//urdu/23-September-2021/womanwearingsaribarredfromenteringrestaurant-vis-up-noida-upur10010_23092021202757_2309f_1632409077_924.jpg

By

Published : Sep 24, 2021, 7:40 AM IST

قومی راجدھانی دہلی کے ایکویلا ریسٹورنٹ میں ساڑی پہن کر گئی خاتون کو اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا جس کے خلاف اے بی وی پی کی خاتون سیل کی درجنوں طالبات اور خواتین نے ریستوراں کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا۔

ویڈیو دیکھیے


واضح رہے کہ 19 ستمبر 2021 کو دہلی کے کھیل گاؤں میں ایکولا ریسٹورنٹ نے خاتون کو ساڑی پہن کر اندر آنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اسے ریسٹورنٹ میں موجود ایک ملازم نے یہ کہتے ہوئے داخل ہونے سے روک دیا تھا کہ اسے صرف 'سمارٹ آرام دہ اور پرسکون'( اسمارٹ کیزول) کپڑے پہننے والوں کو ہی اندر جانے کی اجازت ہوگی اور اس میں ساڑی نہیں آتی۔

جس کے خلاف اے بی وی پی کی خواتین کارکنان نے ساڑیاں پہن کر ریسٹورنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: کلیم صدیقی پر جبرا تبدیلی مذہب کا الزام بے بنیاد ہے: مولانا ارشدمدنی


تنظیم کی سربراہ ویلنٹینا بھرما نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے اور ہم اس واقعہ کی شدید مزمت اور مخالفت کرتے ہیں۔ حکومت ایسے ریستورانوں کے خلاف سخت کارروائی کرے جو کسی بھی طرح ملکی ثقافت، بھارتی لباس کی توہین کرتے ہیں۔ ہم آج بھارتی لباس میں ہوٹل میں داخل ہوئے اور ان کی سوچ کو توڑنے کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: ساڑی پہننے والی خاتون کو ریسٹورینٹ میں داخل ہونے کی نہیں ملی اجازت


قومی میڈیا کنوینر سدھارتھ یادو نے کہا کہ "ہندوستان آزادی کے 75 ویں سال میں ہے، لیکن آج بھی کچھ لوگوں کی سوچ غلامانہ ہے۔ ہماری لڑائی اس غلام 'نوآبادیاتی ذہنیت' کو شکست دینے کے لیے ہے۔ ساڑی ایک عورت کا وقار ہے اور ملک کے دارالحکومت میں اس طرح کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ہم ملک کے تمام ترقی پسند مفکرین کی آواز بن کر ایسی تنگ نظری کے لوگوں کو پیغام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔
مظاہرے کے بعد ریسٹورنٹ کے منیجر نے معذرت کی اور مزید یقین دلایا کہ ایسا کوئی بھی واقعہ نہیں ہو گا جو بھارتی ثقافت کی توہین کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details