اردو

urdu

ETV Bharat / city

اناج منڈی سانحہ: سیوک سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ - aap vs bjp on anaj mandi fire news in urdu

دارالحکومت دہلی کے اناج منڈی میں واقع ایک عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 43 لوگوں کی دم گھٹنے یا جھلسنے سے موت ہو گئی تھی۔

AAP Municipal Concealer Protest Against Anaj Mandi fire
اناج منڈی سانحہ: سیوک سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Dec 10, 2019, 7:20 PM IST

اس سلسلے میں آج ایم سی ڈی کے مختلف حلقوں کے میونسپل کونسلرز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میئر اور بی جے پی کے ریاستی صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

اناج منڈی سانحہ: سیوک سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اجمیری گیٹ وارڈ سے میونسپل کونسلر راکیش کمار نے کہا کہ' اناج منڈی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ ایم سی ڈی ہے'۔

وہیں بلیماران حلقہ سے میونسپل کونسلر محمد صادق نے کہا کہ' جب دہلی حکومت نے غیر قانونی طور پر چل رہی فیکٹریوں پر پابندی لگا دی تھی اس کے باوجود یہ فیکٹری کس کی شہ پر چل رہی تھی؟

اس احتجاجی مظاہرے میں کونسلر سُجیت کمار، کونسلر اجے شرما، کونسلر رام نرائن، کونسلر کلدیپ متل، کونسلر ارچنا، دھرمیندر محاور سمیت متعدد کونسلرز اور سیاسی رہنماؤں نے نے بھی اپنی شمولیت درج کرائی۔

خیال رہے کہ اتوار کی صبح دارالحکومت دہلی کے فلمستان علاقے میں قیامت کی طرح گزری جہاں اچانک لگی آگ کی زد میں آنے سے 43 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔

اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 43 تک جا پہنچی جبکہ زخمیوں کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی۔

سیاسی پارٹیاں اس حادثے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر تھوپ رہی ہیں۔ بی جے پی کے مطابق اس پورے معاملے میں دہلی حکومت ذمہ دار ہے، جبکہ دہلی حکومت ایم سی ڈی کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details