اردو

urdu

ETV Bharat / city

'دہلی پولیس کے ہاتھ امت شاہ نے باندھ رکھے ہیں' - سنجے سنگھ پریس کانفرنس

پریس کانفرنس کے دوران رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے کہا کہ 2 فروری کو بی جے پی شاہین باغ اور جامعہ کے علاقے میں تشدد پیدا کرا سکتی ہے۔ جس کو لے کر ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں۔

aap mp sanjay singh statement on amit shah in delhi elections 2020
'دہلی پولیس کے ہاتھ امت شاہ نے باندھ رکھے ہیں'

By

Published : Jan 31, 2020, 5:08 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:26 PM IST

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگایا کہ امت شاہ دہلی میں ماحول خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

'دہلی پولیس کے ہاتھ امت شاہ نے باندھ رکھے ہیں'

سنجے سنگھ نے کہا کہ امت شاہ اپنے رہنماؤں سے پہلے ایک متنازع بیان دلواتے ہیں، جس کے بعد تشدد ہوتا ہے، ایک مجرم کھلے عام بندوق لہراتے ہوئے گولی چلاتا ہے۔ دہلی پولیس کے ہاتھ خود نہیں بندھے ہیں بلکہ ان کے ہاتھ امت شاہ نے باندھے ہیں۔ جب سے امت شاہ وزیر داخلہ بنے ہیں دہلی کے اندر 24 گھنٹے میں 9 قتل ہوئے ہیں۔ گینگ وار دہلی کی سڑکوں پر ہوا، 220 راؤنڈ فائر ایک مہینے میں ہوئے، وکیلوں اور طالب علموں پر گولیاں، لاٹھیاں چلائی گئیں۔

پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سنجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی پر الزام لگایا کہ پارٹی اسمبلی انتخابات میں شکست کے خوف سے دہلی کا ماحول خراب کرنے کی سازش کررہی ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات دیے جارہے ہیں اور پارٹی کے اعلی رہنما ان کے بیان پر خاموشی سے بیٹھے رہتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اگلے دن جامعہ کالج کے باہر ایک طالب علم کو گولی مار دی گئی اور حملہ آور دہلی پولیس کی حمایت میں نعرے لگارہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سنجے سنگھ نے کہا کہ 2 فروری کو کئی سوشل میڈیا گروپوں میں دہلی کا ماحول خراب کرنے سے متعلق خبریں چلائی جارہی ہیں۔ بی جے پی دہلی میں ہنگامہ بپا کرکے الیکشن ملتوی کرنا چاہتی ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ الیکشن نہیں جیت رہے ہیں۔ لہذا تمام تر تدبیریں لگا کر وہ دہلی اسمبلی انتخاب ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔

وہیں سنجے سنگھ نے اس دوران ایک ویڈیو کے ذریعہ دکھایا کہ دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری دہلی میں پیش آئے حادثے کو لے کر ہنسی اڑا رہے۔ سنجے سنگھ نے سوال کیا کہ کیا ایسے لوگ دہلی کی حفاظت کریں گے؟

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما بھی اس پورے واقعہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے اور ان سے گزارش کریں گے کہ انہیں اس پورے معاملے میں دھیان رکھنا چاہئے اور دہلی اسمبلی انتخابات کو بحفاظت انعقاد کرانا چاہیے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details