اردو

urdu

ETV Bharat / city

عام آدمی پارٹی کی سینیئر رہنما الکا لامبا کانگریس میں شامل

چاندنی چوک حلقہ سے رکن اسمبلی اورعام آدمی پارٹی کی سابق سینیئر رہنما الکا لامبا آج باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہوگئیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 6, 2019, 10:53 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:16 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محض چھ برس کے لیے وہ کانگریس سے الگ ہوئی تھیں لیکن کبھی بھی کانگریس کے نظریے سے الگ نہیں ہوئیں۔

کانگریس میں شمولیت کے بعد انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' وہ ان کی شکر گزار ہیں جنہوں نے اپن پر یقین کیا کہ وہ پارٹی کی ترقی کے لیے کام کریں گی'۔

الکا لامبا کانگریس میں شامل

انہوں نے کہا کہ' وہ دہلی میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے پوری جان لگا دیں گی'۔

عام آدمی پارٹی چھوڑنے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ ' عام آدمی پارٹی پوری پلاننگ کے تحت آئی تھی لیکن آئے دن انہوں نے سمجھوتے کرنا شروع کردیے'۔

انہوں نے کہا کہ' جس پارٹی نے سنہ 2015 میں تاریخ رقم کی تھی محض دو برس بعد اسی پارٹی کی میونسپل کارپوریشن میں اور عام انتخابات میں بری طرح شکست ہوتی ہے، اس کے بعد پنجاب اور گوا میں سرکار بناتے بناتے رہ جاتی ہے'۔

یاد رہے کہ آج ہی انہوں نے عامی آدمی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ الکالامبا نے سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عامی آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا 'گڈ بائی' عامی آدمی پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ ۔

انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ 6 برس کے دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 5:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details