اردو

urdu

ETV Bharat / city

'خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے دہلی حکومت کا تاریخی فیصلہ' - بی جے پی کے پیٹ میں درد

عام آدمی پارٹی رہنما آتیشی نے دہلی میں خواتین کے لیے مفت بس خدمات پر بولتے ہوئے بی جے پی پر سخت تبصرہ کیا۔

خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے دہلی حکومت کا تاریخی فیصلہ

By

Published : Oct 29, 2019, 7:49 PM IST


اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' دہلی حکومت کے اس فیصلے سے خواتین کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ' حکومت کے اس فیصلے سے خواتین میں شر خواندگی میں ضافہ اور معاشی اعتبار سے مستحکم ہوگا۔'

'خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے دہلی حکومت کا تاریخی فیصلہ'
انہوں نے دہلی حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئےکہا کہ' دہلی میں ایسی حکومت ہے جس نے پہلی بار خواتین سے متعلق اتنا کچھ کیا ہے۔ گذشتہ 70 برسوں میں کسی بھی حکومت نے خواتین کے لیے اس طرح کے اقدامات نہیں کیے۔'

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ' دہلی حکومت کے اس فیصلے سے بی جے پی کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے، کیونکہ پہلی دفعہ وی آئی پیز کی جگہ عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔'

اس موقعے پر انہوں نے تمام وزرائے اعلی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ' کیا کوئی وزیر اعلی خواتین کے لیے اس طرح کے اقدامات کر سکتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details