مسٹر کیجری وال نے اپنے پوری کابینہ کے ساتھ پارٹی کے راؤز ایونیو میں واقع دفتر میں نامہ نگاروں میں پانچ سال کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جمہوریت کے اندر عوام مالک ہوتی ہے، منتخب حکومت عوام کی خدمت گار ہوتی ہے۔‘‘
اپنےخادم سے کام کا حساب مانگنا مالک کا حق ہے۔ اس لئے ہم پانچ سال کے کام کا حساب دہلی کی عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔‘‘
وزیراعلی نے اس موقع پر کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ ملک میں دہلی ایک ایسا شہر ہے جہاں 24 گھنٹے ساتوں دن بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہی نہیں راجدھانی ملک کا ایسا شہر ہے جہاں 200 یونٹ ماہانہ کھپت والے بجلی کے صارفین کو بجلی کا بل ادا نہیں کرنا پڑتا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کو بہتربنانے کےلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور اب دہلی کے شہریوں کو طبی خرچ کے سلسلے میں فکر کرنے کوئی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔حکومت نے دہلی کے ہر شہریوں کو مفت صحت خدمات مہیا کرایا ہے۔ حکومت نے گھر کے نزدیک ہی طبی سہولیات مہیا کرانے کے لئے 400 محلہ کلینک کھولا اور سرکاری اسپتالوں کو شاندار بنایا۔
تعلیم کے شعبہ میں حکومت کے پانچ برسوں کی کامیابیاں شمار کرتے ہوئے مسٹر کیجری وال نے کہا کہ ’’ہم نے دہلی میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو تعلیم مہیا کرانے کا التزام کیا اور ان پانچ برسوں میں تعلیم کا بجٹ تین گنا کیا گیا۔ نجی اسکولوں میں پانچ برسوں کے دوان منمانی فیس بڑھانے پر روک لگائی گئی۔‘‘