دہلی میں آلودگی پر سپریم کورٹ کے سخت تبصرے کے بعد عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ جب تک پرالی پر سبسڈی نہیں دی جاتی، اس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اب یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
عدالت نے مرکزی حکومت کی اب تک کارروائی نہ کرنے پر سوال پوچھا ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے لوگوں کی جان بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کے آپشن کی طرف اشارہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھردواج نے کہا کہ دہلی کی حالت بہت خراب ہے۔ اس قسم کی آلودگی سے دو طریقوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔ مرکز سب کو ساتھ لے کر فیصلہ کرے یا سپریم کورٹ کچھ کرے۔ اس سے پہلے بھی عدالت نے جسٹس لوکر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس پر مرکز نے کہا تھا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلے گا۔ جب تک ریاستی اور مرکزی حکومت پرالی کے لیے کسانوں کو سبسڈی فراہم نہیں کرتیں، آلودگی کا حل نہیں نکل سکتا۔